کہاں گئی نام نہاد تجربہ کارمعاشی ٹیم ؟ عوام نجات کی دعائیں مانگ رہے ہیں

کہاں گئی نام نہاد تجربہ کارمعاشی ٹیم ؟ عوام نجات کی دعائیں مانگ رہے ہیں

یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمدنے کہا ہے کہ بڑی بڑی باتیں کرنے والے آج جہازی سائز کا کشکول پکڑ کر ملک ملک جا کر بھیک مانگ رہے ہیں حالانکہ ان کا کہنا تھا کہ ہم آکر کسی بھی ملک سے نہیں مانگیں گے بلکہ ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے ہم ان سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ کہاں گئی ان کی نام نہاد تجربہ کارمعاشی ٹیم ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر آئی ایم ایف کے پاس جانے سے ملکی قرضوں کا بوجھ بھی بڑھے گا اور ملک میں مہنگائی کاایک طوفان بھی آئے گا پہلے ہی حکومت نے بجلی گیس کی قیمتیں بڑھا دی ہیں اور عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ان کوووٹ دینے والے آج منہ چھپاتے پھررہے ہیں اور ان سے نجات کی دعائیں مانگ رہے ہیں ۔

حافظ حسین احمد

مزید : صفحہ اول