عمران خان کی ظالمانہ حکومت کیوجہ سے قوم نواز شریف دور کو یاد کررہی ہے

عمران خان کی ظالمانہ حکومت کیوجہ سے قوم نواز شریف دور کو یاد کررہی ہے

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ جب وزیراعظم عمران خان اپوزیشن میں تھے تو کہا کرتے تھے کہ اگر مجھے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا تو خودکشی کر لوں گا اب وہ کس منہ سے آئی ایم ایف کے پاس جارہے ہیں انہوں نے آئی ایم ایف کے پاس جا کر ایک مرتبہ پھر یوٹرن لیا ہے اور ثابت کیا ہے کہ وہ کبھی بھی اپنی کسی بھی بات پر قائم نہیں رہ سکتے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کرنا عمران خان نیازی کے بس کی بات نہیں ہے یہ آئی ایم ایف کے پاس بھی جائیں گے اور ان کی کڑی شرائط کو مان کر عوام کا بھرکس بھی نکالیں گے ان کے تین ماہ کی ظالمانہ حکومت کی وجہ سے آج عوام نواز شریف کے سنہری دور کو یاد کررہے ہیں۔

طلال چودھری

مزید : صفحہ اول