آئی ایم ایف کے پاس جانے کی کڑوی گولی آخری مرتبہ نگل رہے ہیں

آئی ایم ایف کے پاس جانے کی کڑوی گولی آخری مرتبہ نگل رہے ہیں

تحریک انصاف کے مرکزی رہنماوصوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان واضح کر چکے ہیں کہ حکومت آخری مرتبہ آئی ایم ایف کے پاس جارہی ہے حکومت خوشی سے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جارہی ہے یہ کڑوی گولی حکومت ملکی معاشی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے نگل رہی ہے ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ جب ہم میں آئے تو حکومت کو جہیز میں قومی خزانہ خالی ملا جس بھی سرکاری محکمے کو دیکھا اس میں خسارہ ہی خسارہ تھا جنہوں نے سالہا سال سے پاکستان کو اپنی حکومتوں میں مقروض بنائے رکھا وہ لوگ اب ہم پر تنقید کرتے ہوئے اچھے نہیں لگتے قوم خاطر جمع رکھے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ایک دن ضرور ایشاء کے ملکوں کو لیڈ کرے گا۔

مزید : صفحہ اول