عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں،حکومت پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے
پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شہلا رضانے ایشو آف دی ڈے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت بتائے کہ وہ چین سے اور سعودی عرب سے کیا لیکر آئی ہے ابھی تک کسی بھی قومی ایشو پر حکومت نے پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا ہے ،عوام ان کی وجہ سے مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک حکومت کی اس بات کی سمجھ نہیں آ رہی ہے ۔آئی ایم ایف اپنی شرائط منوائے گا حکومت بتائے کہ اس کی تجربہ کارمعاشی ٹیم کہاں گئی ہے۔
شہلا رضا