وزیراعظم 20نومبر کو ملائیشیا کے دورے پر روانہ ہوں گے

وزیراعظم 20نومبر کو ملائیشیا کے دورے پر روانہ ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کا شیڈول فائنل ہو گیا ،وزیراعظم 20 نومبر کو ملائیشیا کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد کی دعوت پر 20 نومبر کو ملائیشیا کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ دو روزتک قیام کریں گے۔خارجہ، خزانہ اور اطلاعات کے وزرا سمیت مشیر تجارت بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیراعظم دورے میں مہاتیر محمد سمیت اعلی حکام سے ملاقاتیں گے۔
وزیراعظم

مزید :

صفحہ اول -