یورپین پارلیمنٹ میں آسیہ کیس کے حوالے سے بحث ملتوی

یورپین پارلیمنٹ میں آسیہ کیس کے حوالے سے بحث ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سٹراسبرگ (آن لائن) یورپین پارلیمنٹ نے آسیہ بی بی کیس کے حوالے سے رواں ہفتے ہونے والی پارلیمانی بحث ملتوی کردی۔ اس بات کا اعلان گزشتہ روز یورپین پارلیمنٹ کے صدر انتو نیو تاجانی نے پارلیمنٹ کے سٹراس برگ میں جاری اجلاس میں فرینڈز آف پاکستان گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر سجاد کریم ایم ای پی کی درخواست پر کیا۔یورپین پارلیمنٹ کے صدر نے تمام پارلیمانی گروپس کی مشاورت سے اس ہفتے آسیہ بی بی کیس کے حوالے سے ایک ڈیبیٹ رکھی تھی۔پیر کے روز ڈاکٹر سجاد کریم ایم ای پی نے پارلیمنٹ کے سامنے تجویز پیش کی کہ کیونکہ آسیہ بی بی کیس پر پاکستان کی اعلیٰ ترین عدالت اپنا فیصلہ دے چکی ہے۔ لیکن فریق مخالف نے اپنا قانونی حق استعمال کرتے ہوئے اس کے خلاف اپیل کی ہے۔انہوں نے پارلیمنٹ میں موجود صدر اور تمام موجود ممبران کو مخاطب کرتے ہوئے درخواست کی کہ پاکستان میں یہ کیس انتہائی اہم اور نازک مرحلے میں ہے۔ اس موقع پر اگر پارلیمنٹ نے اس موضوع پر بحث کو آگے بڑھایا تو ممکن ہے کہ اس کو غلط رنگ پہنایا جائے اور اس کا نقصان آسیہ بی بی کیس کو پہنچے ، اس لیے مناسب ہوگا کہ یہں پارلیمنٹ میں اس بحث کو ملتوی کردیا جائے اور پارلیمنٹ کے صدر کو یہ اختیار دے دیا جائے کہ وہ اس مسئلے پر خود فیصلہ کرلیں۔
آسیہ بحث ملتوی

مزید :

صفحہ اول -