سندر، دودھ سے بھرا ٹرک اُلٹنے سے7افراد جاں بحق ،26زخمی 7کی حالت تشویشناک

سندر، دودھ سے بھرا ٹرک اُلٹنے سے7افراد جاں بحق ،26زخمی 7کی حالت تشویشناک

رائیونڈ،لاہور(نمائندہ پاکستان،کر ائم رپورٹر، جنرل رپورٹر) سندرسٹیٹ کے قریب افسوسناک حادثہ، دودھ سے بھرا ٹرک الٹنے سے 7 افراد جاں بحق جبکہ 26 افراد زخمی ہوگئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی ۔تفصیلات کے مطابق سندر اسٹیٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث دودھ سے بھرا ٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 26 زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئیرائیونڈ ہسپتال منتقل کردیاجن میں سے7 کی حالت تشویشناک ہے۔جبکہ واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا ریسکیو حکام کے مطابق بدقسمت ٹرک پر سوارافرادگاؤں بھمبھہ کلاں سے دودھ لے کر لاہور آ رہے تھے۔ حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں میں سراب خان، حمید، ابراہیم ،صدیق،عابدحسین اورابراہیم شامل ہیں جبکہ پرویز،نصیر،محمد سرور،حسنین،ناصر،بابر سردار،مشتاق،قاسم،محمد خالد،زبیر،عتیق الرحمان،محمد طفیل،فرزند علی،محمد رمضان،ثناء اللہ،محمد یاسین،فضل دین،وقار،آصف حسین،ایاز عامر،محمد طارق،غلام رسول، کو لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کردئے گئے ہیں جبکہ 6افراد کی حالت تفتیش ناک بتائی گئی ہے دیگرافراد کو طبی امداد دینے کے بعد فارغ کردیا گیا۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تلہ گنگ اور سندر کے قریب ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے ٹریفک حادثات کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اظہار افسوس

سندر حادثہ

مزید : صفحہ اول