کیا احتساب منتخب سیاستدانوں کا ہی ہونا ہے ؟بختاور بھٹو

کیا احتساب منتخب سیاستدانوں کا ہی ہونا ہے ؟بختاور بھٹو

کراچی (سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کیا احتساب منتخب سیاستدانوں کا ہی ہونا ہے ؟،کوئی مسئلہ نہیں میرے والد کی زندگی عدالتوں میں گزری ہے، منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائت ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں بختاور بھٹو زرداری نے کہا میرے والد آج عدالت میں اپنی عبوری ضمانت کیلئے گئے تھے اور وہ پیشی بھگت کر آئے ہیں ، کیا احتساب منتخب سیاستدانوں کا ہی ہونا ہے ؟،کوئی مسئلہ نہیں میرے والد کی زندگی عدالتوں میں گزری ہے۔ انہوں نے کہا میرے والد تو عدالتوں کا احترام کرتے ہیں سوال یہ ہے کہ سابق آمر کہاں ہے، انہوں نے کہا کیوں ابھی تک سابق آمر گالف کورس میں پایا جاتا ہے۔

بختاور بھٹو

مزید : صفحہ اول