ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر171مقدمات درج

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر171مقدمات درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپورٹر)پٹرولنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے35 جواریوں ریاض، اقبال، یونس، عدنان، جنید، رفیق، عاشق، وسیم، افضل، عقیل، مجاہد، حمید، ذوالفقار، ساجد، گلزار، لیاقت، علی، عامر وغیرہ کو گرفتار کر کہ ان کہ قبضہ سے جواپر لگی رقم51100روپے برآمد کیے۔دریں اثناء پٹرولنگ پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر171ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے اور جعلی نمبرپلیٹ لگانے ، ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی اور غیر قانونی سبزنمبرپلیٹس لگانے کے جرم میں82ملزمان گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے۔علاوہ ازیں پنجاب ہائی وے پٹرول نے مزید کاروائی کرتے ہوئے غیرقانونی گیس سلنڈرنصب کرنے کے جرم میں57ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے۔

مزید :

علاقائی -