تین پلاٹوں کو بحال کرنے کے کیس میں ملوث ایل ڈی اے کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر کی ضمانت خارج

تین پلاٹوں کو بحال کرنے کے کیس میں ملوث ایل ڈی اے کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر کی ...

لاہور( نامہ نگار)سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن بہادرعلی خان نے ایل ڈی اے کے منسوح شدہ 3پلاٹوں کو بحال کرنے کے کیس میں ملوث ایل ڈی اے کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عرفان علی بھٹی کی ضمانت خارج کردی۔ عدالت میں ایل ڈی اے کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر عرفان علی بھٹی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی عدالت میں پراسیکیوٹر ارشاد اصغر نے عرفان علی بھٹی کے خلاف ریکارڈ پیش کرتے ہوے بتایا کہ فیصل ٹاؤن میں ایل ڈی اے نے 2007ء میں 28پلاٹ منسوخ کئے،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عرفان علی بھٹی نے اپنے اختیارارت استعمال کرتے ہوے ان منسوخ شدہ پلاٹوں میں سے 3پلاٹ خود ہی بحال کردیئے۔

حالانکہ وہ بغیر بورڈ کے یہ کام نہیں کرسکتے تھے۔ فاضل جج نے گزشتہ روز ریکارڈ پیش ہونے اور پراسیکیوٹر ارشاد اصغر کے دلائل کے بعد عرفان علی بھٹی کی ضمانت کی درخواست خارج کردی ہے ۔

مزید : علاقائی