اداکاراسد ملک کی 50ہزارروپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور

اداکاراسد ملک کی 50ہزارروپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور

لاہور( نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے معروف اداکاراسد ملک کی 50ہزارروپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت کی درخواست منظورکرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ شہبازحسن رانا کی عدالت میں ادکاراسد ملک کوپیش کیا گیا،وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ملزم کی ضمانت کی درخواست منظورکرے جس پر فاضل جج نے اداکار اسد ملک کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیاہے ۔

مزید : علاقائی