ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم کردیا

ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم کردیا

لاہور(کرائم رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعددوار داتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کولاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا-تفصیلات کے مطابق نو اں کو ٹ کے علا قہ میں نثا ر کی فیملی کو یر غما ل بنا کر3لا کھ کی نقد ی وطلا ئی زیو رات اور دیگر سا ما ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ما ڈل ٹا ؤ ن کے علاقے میں ما جدکے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر 2 ڈاکو2لاکھ 30ہز ار کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے۔ہنجر وال میں شر یف کے گھر سے تین ڈاکو1لاکھ90 ہز ار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،سو ل لا ئن کے علاقے میں شکیل کے گھر سے ڈاکو1لاکھ55ہز ار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،لا ڑ ی اڈہ کے علاقے میں نا صر کے گھر سے دو ڈاکو1لاکھ اورکا ہنہ میں ڈاکوؤں نے سر مد سے1لا کھ 40ہزار کی نقد ی ،ڈیفنس سی میں ڈاکوؤں نے سلیم سے85ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لیں۔جو ہر ٹا ؤ ن ،سبز ہ زاراورکوٹ لکھپت سے گاڑیاں جبکہ گلشن اقبا ل ،ٹبی سٹی ،شفیق آ با د ،با غبا نپو رہ ،مسلم ٹاون اور مستی گیٹ ،شفیق آ با د سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی