دو بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار

دو بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہور(کر ائم رپورٹر) ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مار کر دو بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران سعید کی سربراہی میں ایف آئی اے کی ٹیم نے دو مختلف مقامات پر چھاپہ مارکر بجلی چوروں کو پکڑ لیا ۔پہلا چھاپہ غوثیہ اسٹیٹ پر مارا گیا جہاں بجلی چوری میں ملوث غوثیہ اسٹیٹ کے مالک عمیر علی کوبجلی چوری پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ایف آئی اے کی اسی ٹیم نے کماہاں روڈ لاہو ر پر واقع سروس سٹیشن پر چھاپہ مار کر بجلی چوری کرنے والے ذوالفقار علی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔

مزید : علاقائی