محکمہ پولیس میں سزا وجزا کا عمل جاری رہے گا ، امجد جاوید سلیمی

محکمہ پولیس میں سزا وجزا کا عمل جاری رہے گا ، امجد جاوید سلیمی

لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ پولیس میں سزا وجزا کا عمل جاری رہے گا اور غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی بہترین کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی جائے گی اور یہ فورس کا مورال بلند کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سینٹرل پولیس آفس لاہور میں ملتان ریجن سے تعلق رکھنے والے سب انسپکٹر محمد حنیف کو صوبہ بھر میں قائم کئے گئے خدمت مراکز میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور پچاس ہزار کیش ایوارڈ دیتے ہوئے کیا ۔صوبائی پولیس سربراہ نے مزید کہا کہ تمام شعبوں میں افسروں و اہلکاروں کی کارکردگی کو مستقل بنیادوں پر مانیٹر کیا جا رہا ہے اور اس قسم کے انعامات سے فورس کی کارکردگی میں بہتر نتائج کی توقع ہے ۔

مزید : علاقائی