رائے ونڈ، ایم بی اے کی طالبہ نجی کالج سے واپسی پر اغوا

رائے ونڈ، ایم بی اے کی طالبہ نجی کالج سے واپسی پر اغوا

رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان) رائیونڈ کے علاقہ پاجیاں کا رہائشی عنایت مسیح کی بیٹی رینا بی بی جو ایم بی اے طالبہ ہے، نجی کالج میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے آئی ہوتھی اسکا بھائی نعیم مسیح موٹر سائیکل پر چھوڑنے اور لینے آتا جاتا تھااس نے بتایا کہ 13نومبرکو کالج سے لینے آیا اس نے دیکھا کہ ایک عورت ریناکوپکڑ کر زبرستی سفید رنگ کے کیری ڈبہ میں بٹھا کر لے گئی اس کیری ڈبہ میں مزید 6سے 7افراد موجود تھے ۔مغویہ کے والد عنایت مسیح کی درخواست پر پولیس نے ملزم مجاہد،شہزاد عرف کھڈ،سرفراز،یاسمین بی بی وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور ملزمان کی تلاش کیلئے پولیس مختلف مقامات پر چھاپے ماررہی ہے۔

مزید : علاقائی