ڈکیتی میں ملوث موٹا ڈکیت گینگ کے دو ملزم گرفتار نقدی ۔ موبائل اور ناجائز اسلحہ برآمد

ڈکیتی میں ملوث موٹا ڈکیت گینگ کے دو ملزم گرفتار نقدی ۔ موبائل اور ناجائز ...

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انویسٹی گیشن پولیس ڈیفنسC نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث موٹا ڈکیت گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر کے مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ احمد شاہ نوازنے انچارج انویسٹی گیشن ڈیفنسC سب انسپکٹر فراز احمد کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دے کرڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا۔ پولیس ٹیم نے مختلف معلومات کی روشنی اور جدید ٹیکنالونی کا استعمال کرتے ہوئے ان وارداتوں میں ملوث موٹا ڈکیت گینگ کے سر غنہ نواز عرف موٹااور اس کے ساتھی نوید کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے نقدی، موبائل فونز، اور ناجائزاسلحہ برآمد کر لیا ۔ملزمان نے دوران تفتیش لاہور کے مختلف علاقوں میں درجنوں مزید وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے ۔ ملزمان اپنے طریقہ واردات میں شہر کے مختلف علاقوں میں گھومتے رہتے اور موقع پا کراسلحہ کے زور پر واردات کر کے فرار ہوجاتے۔ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ احمد شاہ نواز نے موٹا ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر انچارج انویسٹی گیشن ڈیفنسC اوران کی ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

مزید : علاقائی