ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے،ایس پی ماڈل ٹاؤن

ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے،ایس پی ماڈل ٹاؤن

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس پی ماڈل ٹاؤن علی وسیم نے اپنے دفتر میں اینٹی کرائم میٹنگ کی ۔میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی ۔ایس پی ماڈل ٹاؤن علی وسیم نے اس موقع پر کہا کہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو تھانے کی سطح پر جرائم پیشہ عناصر کی فہرستیں فراہم کر دی گئیں ہیں ۔سٹریٹ کرائم ، ڈکیتی ،راہزنی ،منشیات اور جواریوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے۔ تعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروشوں اور شیشہ کیفوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے۔ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کرائم ہاٹ سپاٹ پر ناکہ بندی اور موئثر گشت کو یقینی بنائیں۔جرائم پر قابو نہ پانے والے ایس ایچ اوز اپنا قبلہ درست کرلیں۔

مزید : علاقائی