بیلف کا تھانہ شیرا کوٹ میں چھاپہ ، دو بھائی بازیاب، پولیس تشدد سے نوجوان ٹانگوں سے معذور

بیلف کا تھانہ شیرا کوٹ میں چھاپہ ، دو بھائی بازیاب، پولیس تشدد سے نوجوان ...

لاہور( نامہ نگار)پولیس کی غیر قانونی حراست میں دوبھائیوں میں سے ایک کوتشدد کا نشانہ بنا کر ٹانگوں سے معذورکردیاگیا، عدالتی بیلف نے تھانہ شیرا کوٹ میں چھاپہ مار کر دو بھائیوں کو پولیس کی غیر قانونی حراست سے بازیاب کراکے سیشن عدالت میں پیش کردیا،پویس تشدد سے معذور نوجوان کو کندھوں پر اٹھا کرسیشن عدالت لایا گیا۔ایڈیشنل سیشن جج اکرام الحق چودھری نے نوجوان کا میڈیکل کرانے کا حکم دیتے ہوئے انہیں مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے ۔بند روڑ کی رہائشی سرداراں بی بی کی درخواست پر سیشن عدالت کے عدالتی بیلف نے تھانہ شیرا کوٹ میں چھاپہ مارا دوبھائیوں عرفان مسیح اور عمران مسیح کو بازیاب کرکے عدالت میں پیش کیا ۔ پولیس نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عرفاں مسیح پر شہری محمد اشرف کے گھر سے کوڑا اٹھانے آیا اور گھر میں شاپنگ بیگ میں رکھے ساڑے 3لاکھ روپے کوڑا سمجھ کر لے گیا تھااوربعدمیں اس نے رقم غائب کر دی ،دنوں بھائیوں نے مل کر رقم غائب کی ہے ۔ جج نے وکلاء کی بحث کے بعد مذکورہ بالا حکم جاری کردیا۔

مزید : علاقائی