جماعت اسلامی ملک میں اسلام کے غلبے کیلئے جدوجہد کررہی ہے:راجہ جواد

جماعت اسلامی ملک میں اسلام کے غلبے کیلئے جدوجہد کررہی ہے:راجہ جواد

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)نومنتخب امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجہ محمدجواد نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے پارلیمنٹ سمیت دیگرفورمزپراسرائیل اوریہودیوں کے حق میں مہم کے ذریعے اسرائیل کوتسلیم کرنے کی مہم چلانے والی سیکولریہودی لابی جان لے کہ یہاں کا مسلمان انھیں شکست سے دوچارکرے گا ، جماعت اسلامی اس ملک میں اسلام کے غلبے کیلئے جدوجہد کررہی ہے اس کے کسی کارکن کے پیش نظرکوئی عہدہ یا منصب نہیں ہے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے ضلعی مجلس شوریٰ کے اہم اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سابق امیرضلع شمس الرحمن سواتی سمیت ضلع بھرسے اراکین شوریٰ اورامرائے زون وتحصیل نے بھی خطاب کیا ۔اجلاس میں تنظیمی ،تربیتی ،دعوتی اورسیاسی امورکا جائزہ لے کرآئندہ کی پلاننگ کے علاو ہ آئندہ سیشن کیلئے ضلعی ذمہ داران کا تقرربھی کیاگیا۔راجہ محمدجواد نے کہاکہ نئی ٹیم ایک نئے عزم وحوصلے اورجذبے سے ازسرنوکام کا آغازکرے ہماری ترجیحات تنظیم کی مضبوطی کے ذریعے دعوت وتربیت کا فروغ ہوناچاہیے ،ذمہ داران یونین کونسل او رگلی محلے کی سطح تک تنظیم کومنظم اورمتحرک کریں اورکارکنان کا تعلق قرآن وحدیث اور اسلامی لٹریچرسے مضبوط کریں ۔اس موقع ذمہ داران اوراراکین شوریٰ نے سابق امیرضلع شمس الرحمن سواتی کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر