ذیابیطس آہستگی سے مگر متواتر بڑھنے والا مرض ہے :ڈاکٹر سحرش مختار

ذیابیطس آہستگی سے مگر متواتر بڑھنے والا مرض ہے :ڈاکٹر سحرش مختار

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)ڈاکٹر سحرش مختار نے کہاہے کہ ذیابیطس آہستگی سے مگر متواتر بڑھنے والا مرض ہے جس کی بروقت تشخیص اور باقاعدہ علاج اہم ہے ،اس کی زیادتی ان گنت جسمانی اور معاشرتی مسائل کا باعث بنتی ہے ،موٹاپے پر قابو ذیابیطس کے کنٹرول میں اولین اہمیت کا حامل ہے ،کوشش کریں کہ تمام غذائی گروپس آپ کے کھانے میں شامل ہوں ،روزانہ 45 منٹ واک اور ہلکی پھلکی ورزش کو معمول بنائیں،چکنائی کا استعمال کم کریں اور تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں،ان خیالات کاا ظہار انہوں نے گزشتہ روز پی ٹی سی ایل ہیلتھ یونٹ سیٹلائیٹ ٹاؤن میں ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پرمنعقدہ ایک آگاہی کیمپ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیاجس سے ملازمین کی ایک بڑی تعدادنے استفادہ کیا ۔ ڈاکٹر اختر ریاض نے اس موقع پرشرکاء کو بتایا کہ ذیابیطس بارے علاج میں کوتاہی سے مریض دل ،گردے ،مثانے،آنکھوں اور کئی دوسرے اعصابی امراض میں مبتلا ہو سکتا ہے ،یہ پاکستان میں تیزی سے بڑھتا ہوا مرض ہے مگر خوش آئیند بات یہ ہے کہ اب اس کے بارے میں شعور اور معلومات میں اضافی ہو رہا ہے جس سے مستقبل میں اس مرض میں ضرورکمی واقع ہوگی ۔کیمپ میں معروف فارما کمپنی فارمیوکی طرف سے بی ایم آئی ،شوگر اورکولیسٹرول ٹیسٹ کی سہولت بھی مہیاء کی گئی تھی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر