متحد نانبائی ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی کے صدر شفیق قریشی کی قیادت میں وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سے ملاقات
راولپنڈی(سٹی رپورٹر)متحد نانبائی ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی کے صدر شفیق قریشی کی قیادت میں وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سے ملاقات کرکے آگاہ کیا گیاکہ700 والا ٹیرف نانبائیوں کو بحال کیا جائے اور 980 والا ٹیرف ختم کیا جائے جس پروفاقی وزیر پٹرولیم نے یقین دلایا کہ ان مسائل پر سنجیدگی سے غور کریں گے ہمیں وقت دیا جائے تاکہ اس سلسلے کو سنجیدگی سے لیا جا سکے گیس کے بلوں کا مسئلہ جوں کا توں ہے ہم مذکرات سے مسائل کا حل چاہتے ہیں ہمیں یقین ہے کہ وفاقی وزیر پٹرولیم ہماری مشکلات کے ازالہ کیلئے موئثر اقدمات کریں گے۔ ان خیالات کا اظہارمتحد نانبائی ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی کے صدر شفیق قریشی نے مرکزی دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر،جنرل سیکرٹری محمد خورشید قریشی، نائب صدر جہانزیب اور جوئنٹ سیکرٹری محمود احمد قریشی اور دیگر بھی موجود تھے، قبل ازیں اسی وفد نے وفاقی وزیر سے ملاقات کرکے مشکلات سے آگاہ کیا تھا۔ اجلاس میں بلوں کی بڑھتی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ضلعی انتظامیہ اور وفاقی حکومت سے مسائل حل کرنے کی اپیل کی گئی۔ اجلاس میں تمام نابائیوں نے متحد نانبائی ایسوسی ایشن کے عہدیداران پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جب بھی ایسوسی ایشن کال دے گی ہم اس کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں گے ۔اس موقع پر تمام عہدیداران نے تمام نانبائی ممبران سے کہا کہ ہم وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کی طرف سے دیئے جانے والے ٹائم کا انتظا کریں گے ہمیں یقین ہے کہ وہ ہمارے مسائل کو حل کرنے کیلئے سنجیدگی سے غور فرمائیں گے ہم نانبائیوں کی مشکلات اور بلوں جیسے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن طور پر جدوجہد کریں گے اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو تمام راستے موجود ہیں اور اتفاق رائے سے آئندہ کا لائحہ عمل بنائیں گے۔