کیلیفورنیا میں آتشزدگی ، ہلاکتوں کی تعداد 45ہو گئی ، 220افراد لاپتہ

کیلیفورنیا میں آتشزدگی ، ہلاکتوں کی تعداد 45ہو گئی ، 220افراد لاپتہ

کیلیفورنیا(آئی این پی)کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ اب تک بے قابو خوفناک آتشزدگی نے1لاکھ11ہزار ایکڑ رقبے کو خاکستر کردیا۔ آتشزدگی نے 45کی زندگیوں کے چراغ گل کر دیے،220 افرادلاپتہ ہیں۔خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ قابو میں نہ آسکی۔آتشزدگی سے 6ہزار700 سو سے زائد مکانات اور عمارتیں خاکستر ہوگئیں۔ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔گذشتہ روز بھی13افراد کی لاشیں جنوبی کیلیفورنیا سے نکالی گئیں۔اڑھائی لاکھ افراد کومحفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔ریسکیو ٹیمیں ہزاروں فائر فائٹرز آگ پرقابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہیلی کاپٹرز اور طیاروں سے بھی کولنگ کا عمل جاری ہے۔

کیلی فورنیا آتشزدگی

مزید : کراچی صفحہ اول