واہ کینٹ جی پی او میں سیم ڈے ڈیلیوری سروس کا آغاز کر دیا

واہ کینٹ جی پی او میں سیم ڈے ڈیلیوری سروس کا آغاز کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(سٹی رپورٹر)پاکستان پوسٹ نے ملک کے دیگر شہروں کی طرح واہ کینٹ جی پی او میں سیم ڈے ڈیلیوری سروس کا آغاز کر دیا۔ اس سلسلے میں افتتاحی تقریب واہ کینٹ جی پی او میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی پوسٹماسٹر جنرل شمالی پنجاب اعجازاحمد کھوکھرنے کہا کہ واہ کینٹ میں سیم ڈے ڈیلیوری کی سہولت فراہم کر کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے۔ بہترسروسز کی فراہمی ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ پوسٹماسٹر جنرل ارشد خان اور سینئر پوسٹماسٹر اظہر اقبال سمیت ادارے کے افسران اور عملے بھی موجود تھے۔ سینئر پوسٹماسٹراظہر اقبال نے اس موقع پر کہا کہ یہ سروس علاقے کے عوام کی ضرورت تھی۔ اب راولپنڈی شہر اور کینٹ کیلئے دن ساڑھے بارہ بجے تک بک ہونے والے خطوط اور پارسل اسی روز تقسیم ہو جائیں گے۔ اس سے عوام کو اس تیز ترین سروس سے استفادہ کا موقع ملے گا۔ اس موقع پر موجود صارفین نے اس سروس کا خیر مقدم کیا او ر پوسٹل حکام کی کوششوں کو سراہا۔ آخر میں ڈپٹی پوسٹماسٹر جنرل نے فیتہ کاٹ کر سروس کا افتتاح کیا۔