مولاناسمیع الحق شہید کی مظلومانہ شہادت پر تعزیتی

مولاناسمیع الحق شہید کی مظلومانہ شہادت پر تعزیتی

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام مولاناسمیع الحق شہید کی مظلومانہ شہادت پر تعزیتی ریفرنس 15نومبر سہ پہر تین بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا ،جس میں مولانا سمیع الحق شہید کی دینی ،ملی ،سیاسی اور علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا ،تعزیتی ریفرنس سے مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی قائدین کے علاوہ مذہبی سکالرز،سیاسی عمائدین ،صحافی ،وکلاء اور طلبہ راہنما خطاب کریں گے،ان خیالات کا اظہار مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستا ن کے ناظم اطلاعات شہزاد عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، ایم ایس او پاکستان کے ناظم اطلاعات نے تعزیتی ریفرنس کے حوالے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مولانا سمیع الحق شہید کی قومی ،ملی سیاسی ،دینی اور علمی خدمات کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کیے جانے والے اس تاریخی پروگرام کی تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔

Bac

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر