ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنا دیا:موٹروے پولیس

ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنا دیا:موٹروے پولیس

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے بیٹ ۔6 کے افسران نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنا دیا۔ ڈکیتی کی اطلاع موصول ہوتے ہی موٹروے پولیس افسران انسپکٹر خالد اور انسپکٹرشعیب نے مذکورہ گاڑی کا تعاقب کیا اور موثر ناکہ بندی کی بابت متعلقہ ایریا کی تمام پٹرولنگ موبائلز کوالرٹ کر دیا ۔ اسی اثناء میں اگلی پٹرولنگ موبائل کے افسران انسپکٹر محمد اشتیاق اور سب انسپکٹر محمد نوید نے بیٹ آپریشن �آفیسرانسپکٹر لطیف اللہ کے ہمراہ مزکورہ گاڑی کو ٹال پلازہ پر روکتے ہوئے ملزم محمد اصغر کو گرفتار کر لیا۔ مزید تلاشی کے دوران گاڑی سے اصلی اور نقلی 150000/- روپے کی نقد ی اور 05 عدد موبائل فون برآمد ہوئے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس افسران نے بعد از ابتدائی کاروائی ملزم اور برآمد شدہ نقدی و سامان بسلسہ تفتیش لوکل پولیس کے حوالے کر دیا۔ آئی جی موٹروے پولیس اے۔ڈی خواجہ اور ڈی آئی جی موٹروے پولیس این فائیون نارتھ ذو ن محمد اشفاق خان نے افسران کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے انعامات کا اعلان کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ افسران اسی طرح اپنی ڈیوٹی الرٹ اور احسن طریقے سے انجام دیتے رہیں تاکہ عوام کی بروقت مدد کو یقنی بنایاجاسکے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر