حضورؐ کی ولادت کائنات کا عظیم تحفہ ہے:پیر سرکار جی

حضورؐ کی ولادت کائنات کا عظیم تحفہ ہے:پیر سرکار جی

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)ماہ ربیع الاول رحمتوں اور برکتوں کی برسات کا موسم ہے جو لوگ آقا علیہ اسلام کی محفل سجاتے ہیں اور درودوسلام کثرت سے پڑتے ہیں تو ان پر رحمت کی گٹھائیں چھم چھم برستی ہیں نبی پاکﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا اہم حصہ ہے۔ حضورﷺ کی ولادت کائنات کا عظیم تحفہ ہے اس عظیم نعمت پر رب تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں وہ کم ہے۔ ا ن خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ محمدیہ قادریہ قلندریہ گلشن آباد شریفپیر سرکار جی نے20ویں سالانہ 12روزہ آل پاکستان جشن عید میلادالنبیﷺکانفرنس بسلسلہ تحفظ ختمِ نبوۃ و ناموس رسالتؐ کی تیسری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیر سرکارجی نے کہا کہ نبی کریمﷺ کی سیرت طیبہ اور صحابہ کرامؓ کی زندگیاں اہل ایمان کے لیے قابل تقلید مثال ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ جب تک امت محمد یہ نے حضور کی سنت و سیرت کو اپنا آئیڈیل بنائے رکھا کامیابی و کامرانی اور عزت و وجاہت کی منزلیں طے کرتی چلی گئی۔پیر سرکار جی نے کہا کہ جو حکومت نے میلاد النبیؐ حکومتی سطح پر شایانِ شان منانے کا اعلان کیا ہے وہ خراجِ تحسین ہے، ہمارا حکومت سے ایک مطالبہ یہ بھی ہے کہ وہ ربیع الاول کے ان بارہ دنوں میں حضورﷺ کے میلاد کی خوشی میں لگائی گئی لائیٹینگ پر بجلی کو فری کیا جائے تاکہ میلاد کی برکت سے حضورؐ کے صدقے اس ملک میں اللہ تبارک تعالیٰ اپنی برکتیں اور رحمتیں نازل فرما کر ملک کو بیرونی قرضوں سے نجات عطا کرے۔ کانفرنس سے صاحبزادہ حضرت پیر محمد ندیم سلطان القادری نے خصوصی خطاب کیا اورمہمانِ خصوصی پیر سید قادری رزاقی چن پیر بادشاہ، ، پیر قیصر محمود، علامہ مولانا عبدالغنی نقشبندی،طاہر اقبال چشتی،قاری اکرم آفاق، قاری جاوید اختر،قاری امیر محمد و دیگر علماء کرام کی کثیر تعداد نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اختتامِ محفل پیر سرکار جی نے اسلام کی سربلندی اور پاکستان کی ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعاکی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر