راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر پوسٹل ڈویژن پیر اسلام آباد میں ملاقات کی

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر پوسٹل ڈویژن پیر اسلام آباد میں ملاقات کی

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ملک شاہد سلیم نے سیکرٹری پوسٹل ڈویژن پیر بخش خان جمالی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ایکسپورٹ آئٹمز کی اندرون ملک اور بیرون ملک ترسیل، ٹیرف اور آ رسی سی آئی انڈسٹریل زون میں ڈاک خانے کے قیام حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، سیکرٹری پوسٹل ڈویژن پیر بخش خان جمالی نے تجارتی سرگرمیوں اور برآمدات کے فروغ کے لیے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ محکمہ ڈاک برآمدات کے اہداف کے حصول کے لیے آ رسی سی آئی کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا، ایکسپورٹ آئٹمز کی بیرون ملک ترسیل کے لیے چیمبر کو ٹیرف ریٹ میں کمی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ ملک میں اشیاء اور دستاویزات کی ترسیل کا سب سے بڑا نیٹ ورک رکھتا ہے، انہوں نے روات انڈسٹریل اسٹیٹ کے لیے ڈاک خانے کی بھی منظوری دی اس موقع پر صدر چیمبر ملک شاہد سلیم نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں ڈاک خانے کا مطالبہ دیرینہ تھا، اس سے مقامی لوگوں سمیت صنعتی علاقے کے کاروباری افراد کو خام مال کے آرڈرز ، مصنوعات کی ترسیل اور بجلی گیس پانی کے بل بروقت جمع کروانے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ بیرون ملک اشیاء کی ترسیل کے لیے ٹیرف میں کمی سے کاروباری لاگت میں بھی کمی آئے گی جس سے برآمدات کو بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے اس موقع پر سابق صدر نجم ریحان اور مجلس عاملہ کے رکن محمد اسلم نقاش بھی موجود تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر