منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،17ملزمان گرفتار

منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،17ملزمان گرفتار

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے سی پی او راولپنڈی عباس احسن کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 17ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے10453گرام چرس،260لیٹر کھلی شراب، 02عدد پستول 30بور معہ 02عدد فل میگزین برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ جاتلی پولیس نے عرفات سے 1400گرام چر س ، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے رضوان سے 1418گرام چر س ، کامران سے 120گرام چر س ، اورنگزیب سے 1440گرام چر س ، تھانہ کہوٹہ پولیس نے ناصر سے 1200گرام چر س ، تھانہ ویسٹر یج پولیس نے الطاف سے 305گرام چر س ، تھانہ نصیر آباد پولیس نے ذیشان سے 1300گرام چر س ، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے طارق سے 250گرام چر س ، تھانہ ٹیکسلاپولیس نے ابدار سے 1520گرام چر س ، تھانہ صدر واہ پولیس نے مسماۃ سرینہ بی بی سے 1500گرام چر س ، تھانہ ٹیکسلاپولیس نے سخاوت سے 200لیٹر کھلی شر اب ، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے عامر سے 40کھلی شراب ، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے عثمان سے 10لیٹر کھلی شر اب ، تھانہ بنی پولیس نے رفاقت مسیح سے 10لیٹر کھلی شر اب، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے عدنان سے 01عد د پستول 30بور معہ 03روند ، تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے عابد سے01عدد پستول 30بور معہ 02عدد فل میگزین برآمدکی جبکہ تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے رضوان کو نشہ کی حالت میں گلزار قائدمیں غل غپاڑہ کرتے ہوئے قابوکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر