قمار بازوں کے خلاف کارروائی،7ملزمان گرفتار

قمار بازوں کے خلاف کارروائی،7ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 07ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے نقدرقم مبلغ 15200/-روپے اور 03موبائل فون برآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پیر ودھا ئی پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص چھتی قبرستان پر جواء کھیل رہے ہیں جس پرتھانہ پیرودھائی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ریڈ کر کے07ملزما ن اجمل ، بلال ، نور خان ، خان زمان ، حکم خان ،محمدزمان اور سمیع اللہ کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کر کے داؤ پر لگی ہوئی رقم مبلغ15200/-روپے اور03عدد موبائل معہ آلات قمار بازی قبضہ پولیس میں لے کر قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔