بچوں کی ہلاکت ،فوڈ اتھارٹی کی نگرانی کیلئے 3 ارکان اسمبلی نامزد

بچوں کی ہلاکت ،فوڈ اتھارٹی کی نگرانی کیلئے 3 ارکان اسمبلی نامزد

کراچی(اسٹاف رپورٹر )کراچی کے ریسٹورنٹ میں مضر صحت کھانا کھانے سے دو بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر سندھ حکومت بالا آخر متحرک ہوہی گئی اورفوڈ اتھارٹی کی نگرانی کے لیے 3 ارکان اسمبلی کو نامزد کردیا ہے۔حکومت سندھ نے سندھ فوڈ اتھارٹی کو مزید فعال بنانے اور اتھارٹی کی کاروائیوں پر نظر رکھنے کے لیے کمیٹی بنادی ہے۔کمیٹی میں سہراب سرکی ، سنجے پروانی اور گنہور خان اسرار شامل ہیں۔کمیٹی فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کے متعلق سوالات اور بہتری کے لئے کام کرے گی۔سندھ اسمبلی کے رکن اسمبلی سنجے پروانی کے مطابق فوڈ اتھارٹی کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے،چاہتے ہیں مستقبل میں زہریلا کھانا کھانے سے ہلاکتیں نہ ہوں۔

مزید : کراچی صفحہ اول