ٹریفک لاء انفورسمنٹ پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا :محمد بن اشرف

ٹریفک لاء انفورسمنٹ پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا :محمد بن اشرف

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے انسپکٹرز سیکٹرانچارجز کو احکامات جاری کئے ہیں کہ ٹریفک لاء انفورسمنٹ پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا وارڈن افسران پر چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو مضبوط بنائیں ٹیم ورک اور مکمل کوآرڈینشن کے ساتھ شہریوں کو ٹریفک سہولیات کے حوالے سے عملی طور پر کام کریں جو نظر آئے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی عمل میں لائیں اس کے ساتھ ساتھ شاہراہوں پر ٹریفک روانی کو مزید بہتر بنانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر مکمل عمل درآمد کروائیں فرائض سے کوتاہی، ڈیوٹی میں غفلت یا عدم دلچسپی کسی صورت قابل قبول نہیں اس حوالے سے ملنے والی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی اس امر کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں انسپکٹرز سیکٹر انچارجز کو فرائض کی ادائیگی سے متعلق منعقدہ اجلاس کے دوران احکامات جاری کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح آن گراؤنڈ روڈ یوزرز کو ٹریفک سہولیات کی فراہمی ان کی مدد اور ٹریفک وروڈ سیفٹی قوانین سے متعلق بہتر رہنمائی فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ آپ سب نے حال ہی میں انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پائی ہے اس لئے انسپکٹر کی ذمہ داریاں بھی زیادہ ہوتی ہیں لہذاء پہلے سے زیادہ ذمہ داری کے ساتھ فرائض سرانجام دیں اپنے اپنے سیکٹرمیں بہترین ٹریفک انتظامات کو یقینی بنائیں سی ٹی او محمد بن اشرف نے کہاکہ ہر سیکٹر انچارج اپنے اپنے سیکٹر میں ٹریفک روانی کو مزید بہتر بنانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات او ر ان اقدامات کی بدولت ٹریفک روانی میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرے گا اور اس کے ساتھ ساتھ عملی کام بھی نظر آنا چاہیے تاکہ شہریوں کو بھی ٹریفک سے متعلق مثبت تبدیلی محسوس ہو۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر