سندھ ہائیکورٹ ،قائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

سندھ ہائیکورٹ ،قائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

کراچی(اسٹاف رپورٹڑ )سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔منگل کوسندھ ہائیکورٹ نے قائم علی شاہ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہو6 دسمبر کو کو دوبارہ طلب کیا ہے۔ عدالت نے سابق وزیر اعلی قائم علی شاہ کی 10 لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کی۔عدالت نے کہاکہ اس کیس میں کوئی اور بھی درخواست ہے۔قائم علی شاہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں پہلے ہی ایک ملزم احمد بخش ناریجو ضمانت پر ہے۔وکیل قائم علی شاہ نے استدعا کی کہ نیب انکوائری پر اعتراض نہیں گرفتاری سے روکا جائے، نیب سے انکوائری میں تعاون کریں گے۔واضح رہے کہ نیب نے انکوائری کے سلسلے میں قائم علی شاہ کو کال اپ نوٹس جاری کیا تھا،نیب کے مطابق قائم علی شاہ اور دیگر ملزمان کے خلاف انکوائری جاری ہے،سابق وزیر اعلی نے ملیر میں بحریہ فاؤنڈیشن کو غیر قانونی زمین الاٹ کی تھی

مزید : کراچی صفحہ اول