ضلع بھر میں تجا وزات کے خلاف آ پر یشن زور و شورسے جا ری

ضلع بھر میں تجا وزات کے خلاف آ پر یشن زور و شورسے جا ری

راولپنڈی(سٹی رپورٹر) ڈ پٹی کمشنر را ولپنڈی ڈا کٹر عمر جہا نگیرکی ہدا یت پر ضلع بھر میں تجا وزات کے خلاف آ پر یشن زور و شورسے جا ری ہے اس سلسلے میں بھر پور کا روا ئی کا آغا ز کر تے ہو ئے اسسٹنٹ کمشنر کینٹ زا ہد خان اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی نعیم افضل کی جا نب سے لیا قت باغ سے کمیٹی چوک، اقبال روڈ، بو ہڑ بازار، مین را جہ بازار اور لیا قت روڈ سے تجاوزات کی مد میں آنے والے تما م تر ساما ن کو اٹھا کر را ستہ کلئیر کیا گیا۔ تفصیلات کے مطا بق ان علا قوں سے سا زو سامان سے لد ے پا نچ ٹر ک قبضے میں کر لئے گئے اور اس کے علاوہ ریڑ ھیاں و غلط پا ر ک کی گئی گا ڑ یاں اور مو ٹر سائیکل جو کہ ٹر یفک کی روا نی میں خلل ڈا لتے ہیں ان کو بھی ہٹا یا گیا۔چو نکہ یہ سامان با ر بار کے نو ٹس کے با و جود کی گئی خلاف و ر زی پر اٹھا یا گیا اس لئے ڈ پٹی کمشنر کی ہدا یت کے مطا بق کو ئی بھی سا مان مالکان کو وا پس نہیں کیا جا ئے گا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر