پریس کلب پر حملہ، ناصر حسین شاہ نے تحقیقات کا اعلان کردیا

پریس کلب پر حملہ، ناصر حسین شاہ نے تحقیقات کا اعلان کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر )صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کراچی پریس کلب پر حملے کی انکوائری کرانے کا اعلان کردیا۔منگل کو بینکنگ کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پریس کلب پر حملے کی انکوائری کرانے کا اعلان کرتے ہیں۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی پریس کلب واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی پریس کلب پر حملے کی مکمل تحقیقات کرائے گی۔ کراچی پریس کلب انتہائی قابل احترام ادارہ ہے۔ سی ٹی ڈی کی وضاحت کی بھی مکمل تحقیقات کرائیں گے۔معلوم کریں گے سی ٹی ڈی کے پریس کلب میں کیوں داخل ہوئی؟ سینئر صحافیوں سے بدتمیزی کا بھی نوٹس لیا گیا ہے، تحقئقات کرائیں گے۔ سندھ حکومت یقین دلاتی ہے ملوث لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ ایسے معاملے میں کچھ حساس ادارے بھی ہوتے ہیں ہم مکمل انکوائری کرائیں گے۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ کراچی پریس کلب پر قانون نافذ کرنے والوں سے متعلق واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔ سنا ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے پریس کلب میں گھسے تھے۔ اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔ صحافیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج پریس کلب جانگی۔ اگر کسی ملزم کی اطلاع تھی تو مناسب طریقے سے ہیندل کیا جاسکتا تھا۔ کراچی پریس کلب جمہوریت کا علمبردار ادارہ ہے ، آمریتوں کے دور میں بھی کبھی ایسا اقدام نہیں دیکھا۔پریس کلب کے معاملے پر پارلیمان کے اندر اور باہر بھرپور آواز اٹھائیں گے۔ موجودہ صورت حال میں صحافی شدید دباؤ کا شکار ہیں

مزید : کراچی صفحہ اول