سعودی شہری کے نام سے اپنا کاروبار کرنیوالے پاکستانی کی مملکت سے بیدخلی

سعودی شہری کے نام سے اپنا کاروبار کرنیوالے پاکستانی کی مملکت سے بیدخلی

ریاض(این این آئی)سعودی وزارت تجارت وسرمایہ کاری نے تجارتی جعلسازی اور سعودی شہری کے نام سے اپنا کاروبار کرنیوالے پاکستانی شہری محمد حسین کی تشہیر مقامی اخبارات میں کرادی۔سعودی شہری عبدالعزیز فہد الدریویش پاکستانی کو اپنے نام سے کاروبار کرارہا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق دونوں پر جرمانہ بھی کردیا گیا جبکہ پاکستانی کو سزا کے بعد مملکت سے بیدخل اور بلیک لسٹ کرنے کا بھی فیصلہ جاری کردیا گیا۔الزلفی فوجداری عدالت نے مقامی شہری اور پاکستانی کیخلاف مقدمات کی سماعت کے بعدا لزامات ثابت ہوجانے پر مذکورہ سزائیں سنائی تھیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر