جرمنی کے قونصل جنرل آج جامعہ کراچی کا دورہ کریں گے

جرمنی کے قونصل جنرل آج جامعہ کراچی کا دورہ کریں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جرمنی کے قونصل جنرل یوگن وولفرتھ آج سہہ پہر 3:30 بجے جامعہ کراچی کا دورہ کریں گے اور جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کریں گے،جس میں فیکلٹی ایکسچینج پروگرام اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔بعدازاں جامعہ کراچی کے کلیہ فنون وسماجی علوم کے زیر اہتمام منعقد ہ شجرکاری مہم کا افتتاح کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر