تیسری EBM-Peek Freans پاکستان اوپن ٹینس چیمپئین شپ کا آغاز

تیسری EBM-Peek Freans پاکستان اوپن ٹینس چیمپئین شپ کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے صف اوّل کے بسکٹ مینوفیکچررز،Peek Freans بسکٹ بنانے والے EBMنے اس سال منعقد ہونے والی تیسری EBM-Peek Freans پاکستان اوپن ٹینس چیمپئین شپ کو اسپانسر کیا۔یاد رہے کہ ان مقابلوں کا انعقاد پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن(PLTA)کی جانب سے کیا گیا ۔یہ اپنی نوعیت کی پہلی ٹینس چیمپئین شپ ہے جس میں تمام عمر کے میچز کاانعقاد کیاگیا، انڈر10 ٹورنامنٹ حمزہ رومان کے نام رہا ، جبکہ انڈر 18کے مقابلے میں محمد شعیب نے ٹرافی اپنے نام کی،مین سنگلز میں محمد عابد جبکہ وویمن سنگلزمیں اشنا سہیل نے ٹرافی اپنے نام کی، سینئر ڈبلز40پلس کے لیے ٹرافی کا اعزاز میجر عدنان اور طلحہٰ وحید کو پیش کیا گیا۔چیمپئین شپ سے متعلق بات کرتے ہوئےEBMکے ڈائریکٹرشاہ زین منیر نے کہا "پیک فرینز بنانے والےEBMکو اس مرتبہ کے ایونٹ کے ساتھ اشتراک پر فخر ہے اور اس نے روز اوّل سے ملک میں ہونے والی کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے تعاون کیا ہے۔اس طرح کے ٹورنامنٹ سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیت میں اضافہ کرنے اور پاکستان کے نامور کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ کھیلوں کے فروغ میں یہ سرگرمی نہایت کامیاب ہوگی اور ورلڈ کلاس کھلاڑیوں کو تیار کرنے میں مددگار ہوگی جو دنیا بھرمیں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر