’’توانائی، ماحولیات اور پائیدار ترقی ‘‘ پر کانفرنس آج ہوگی

’’توانائی، ماحولیات اور پائیدار ترقی ‘‘ پر کانفرنس آج ہوگی

حیدرآباد(بیورورپورٹ) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورومیں ’’توانائی، ماحولیات اور پائیدار ترقی‘‘ کے عنوان سے تین دن کی پانچویں عالمی کانفرنس بدھ کے روز مہران یونیورسٹی کے واٹر سینٹر میں شروع ہوگی۔ کانفرنس کا افتتاح وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور جامعہ مہران کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی کرینگے۔ کانفرنس کے سیکریٹری ڈاکٹر شیراز میمن کے مطابق مہران یونیورسٹی میں ’’توانائی، ماحولیات اور پائیدار ترقی‘‘ کے عنوان سے ہونیوالی اس پانچویں عالمی کانفرنس میں امریکا، برطانیا، ملائیشیا، مصر، آسٹریلیا، ترکی، آسٹریا، چائنا، جرمنی اور جنوبی کوریا سمیت ملکی و غیر ملکی تحقیق دان اور متعلقہ شعبہ جات کے ماہرین خطاب کرینگے۔ کانفرنس میں ملک کی توانائی، ماحولیات اور پانی کے مسئلے پر بھی مقالے پیش کیے جائینگے اور سفارشات ترتیب جائیں گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر