پولش سفیر کی اردو میں تقریر کے چرچے پارلیمنٹرین ، میڈیا کے نمائندوں اور شرکاء نے دل کھول کرداد دی

پولش سفیر کی اردو میں تقریر کے چرچے پارلیمنٹرین ، میڈیا کے نمائندوں اور ...

اسلام آباد ( آن لائن ) پولینڈ کے سفیر کی اردو میں تقریر کے چرچے ، پارلیمنٹرین ، میڈیا کے نمائندوں اور شرکا ء نے دل کھول کرداد دی۔گزشتہ روز پاکستان میں قائم پولینڈ کے سفارتخا نے نے مقامی ہوٹل میں پولینڈ نے آزادی کی سوسالہ تقریب کا انعقاد کیا ۔ تقریب کی خاص بات پولینڈ کے سفیر کی اردو میں کی جانے والی تقریر تھی جسے حاضرین نے بہت سراہا اور دل کھول کرداد دی۔پولینڈ کے سفیر پیٹر اوپلنسکی نے پاکستان کی قومی زبان اردو اور انگریز ی میں تقریر کی۔جس پر حاضرین نے تالیاں بجائیں، تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر سید علی زیدی نے پولینڈ کے سفیر کی جانب سے اردو میں کی جانے والی تقریر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ پولش سفیر کی طرح دیگر زبانوں کو نہیں جانتے تاہم پولش سفیر کی اردو میں تقریر سن کر اچھا لگا۔واضع رہے کہ پولینڈ کے سفیر کو انگریزی ، پولش زبان کے علاوہ اردو، رشین ، ہندی اور دیگر زبانوں پر دسترس حاصل ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر