خواجہ برادران کی نیب انکوائری میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت آج لاہور ہائیکورٹ میں ہوگی
لاہو(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ کے سنئیر رہنماؤ ں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی نیب انکوائری میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت آج لاہور ہائیکورٹ میں ہوگی۔عدالت نے خواجہ برادران کو نیب انکوئری میں آج تک عبوری ضمانت دے رکھا ہے۔خواجہ برادران نیب کی جانب سے ممکنہ گرفتاری کے خلاف عدالت سے رجوع کر رکھے ہیں۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ نیب سے تعاون کر رہے ہیں اس لیے بیورو کو گرفتاری سے روکا جائے۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دورکنی بینچ ضمانت کی درخوستوں کی سماعت کرے گا۔نیب پیرگون سٹی ہاو¿سنگ سوسائٹی کے خلاف جاری تحقیق میں خواجہ برادران کو گرفتار کر نا چاہتی ہے۔ ڈی جی ینب لاہور نے ایک ٹی وی انٹرویوں میں انکشاف کیا تھا کہ نیب چئیرمین نے خواجہ برادران کے وارنٹ گرفتاری جاری کر چکے ہیں۔اپنے درخوست میں خواجہ برادارن نے کہا ہے کہ ان کا پیراگون سٹی ہاوسنگ سوسائٹی سے کوئی تعلق نہیں، انکا کہنا ہے کہ نیب کو تحقیقات کے دوران اپنی بے گناہی کے ثبوت دے چکے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ نیب انہیں گرفتارکر لے گی، اس لیے انکی ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کی جائے۔