سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت عدالت پہنچ گئے

سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت عدالت پہنچ گئے
سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت عدالت پہنچ گئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب  عدالت پہنچ گئے ، نواز شریف آج العزیزیہ ریفرنس میں بطور ملزم اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کریں گے اور ٹرائل مکمل کرنے کے لیے فاضل جج کو سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن بھی 17 نومبر کو ختم ہورہی ہے۔

احتساب عدالت کی جانب سے ٹرائل کی مدت میں ساتویں بار توسیع کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کا بھی امکان ہے۔گزشتہ روز سماعت کے دوران جج ارشد ملک نے نواز شریف کو بیان ریکارڈ کرانے کا کہا تھا تاہم وکیل خواجہ حارث نے مزید وقت مانگا جسے عدالت نے منظور کرلیا اور آج سابق وزیراعظم نیب ریفرنس میں بطور ملزم اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد