وفاقی وزیر اعظم سواتی آج جے آئی ٹی کے سامنے طلب

وفاقی وزیر اعظم سواتی آج جے آئی ٹی کے سامنے طلب
وفاقی وزیر اعظم سواتی آج جے آئی ٹی کے سامنے طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستا آن لائن) پڑوسیوں کے جھگڑے اور آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کے معاملے پر سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے وفاقی وزیر اعظم سواتی کو پوچھ گچھ کےلئے آج طلب کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی نیب عرفان منگی جے آئی ٹی کی صدارت کر رہے ہیں جس نے اعظم سواتی سے پوچھے جانے والے سوال نامے کو بھی ترتیب دے دیئے جو ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں تیار کئے گئے ہیں۔
سپریم کورٹ کے حکم پر قائم تحقیقاتی ٹیم اعظم سواتی کے مختلف معاملات کی تحقیقات کر رہی ہے جن میں مبینہ تجاوزات، آئی جی اسلام آباد کے تبادلے اور اثاثوں سے متعلق ہیں،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی سے بھی پوچھ گچھ کر چکی ہے، ٹیم نے سابق آئی جی اسلام آباد، سیکرٹری داخلہ و سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سے بھی پوچھ گچھ کی۔
یاد رہے کہ اعظم سواتی کے صاحبزادے کی جانب سے ان کے فارم ہاؤس کے قریب رہائش پذیر غریب پرور خاندان کےخلاف اندراج مقدمہ کے بعد صورتحال خراب ہوئی۔