خیبرپختونخوا میں صبح سویرے شدید زلزلے کے جھٹکے

خیبرپختونخوا میں صبح سویرے شدید زلزلے کے جھٹکے
خیبرپختونخوا میں صبح سویرے شدید زلزلے کے جھٹکے

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور، ہنگو، سوات اور مینگورہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہری ڈر کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کے علاقے میں تھا، زلزلے کی شدت 5.1 اور گہرائی 90 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گذشتہ روز صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں شدید زلزے کے جھٹکے محسوس کئے تھے۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور