تمام اسٹیک ہولڈرز خصوصا سیاسی جماعتوں کو شامل کرکے بلوچستان میں نیا بلدیاتی نظام لائیں گے،وزیر بلدیات

تمام اسٹیک ہولڈرز خصوصا سیاسی جماعتوں کو شامل کرکے بلوچستان میں نیا بلدیاتی ...
تمام اسٹیک ہولڈرز خصوصا سیاسی جماعتوں کو شامل کرکے بلوچستان میں نیا بلدیاتی نظام لائیں گے،وزیر بلدیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حب(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے صوبائی وزیربلدیات سرداصالح بھوتانی نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی دفعہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور اتفاق سے بلدیاتی نظام میں اصلاحات ہونے جا رہی ہے ،حکومت صوبہ میں نیا بلدیاتی نظام لائے گی۔وزیر بلدیات نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز خصوصا سیاسی جماعتوں کے سفارشات کو شامل کرکے نیا نظام لایا جائے گا۔

حب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلوچستان کے صوبائی وزیربلدیات سرداصالح بھوتانی نے کہا کہ ستائیس نومبر کو کوئٹہ میں لوکل گورنمنٹ کانفرنس منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز، بیوروکریٹس اور این جی اوز کے نمائندے شریک ہونگے۔سردارصالح بھوتانی نے کہا کہ بلدیاتی نظام میں اصلاحات کرکے بلدیاتی اداروں کے اختیارات بھی بڑھادیں گے۔

سردار صالح بھوتانی نے کہا کہ کانفرنس میں بلدیاتی نظام میں اصلاحات کے لیے سفارشات مرتب کرکے صوبائی کابینہ میں لے جائیں گے۔ کابینہ سے منظوری کے بعد ان سفارشات کو بل کی صورت مین قانون سازی کے لیے صوبائی اسمبلی میں پیش کرینگے۔