پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

  

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ  کے روز کاروبار کا آغاز منفی ہوا اور اس وقت مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہاہے۔

بازار حصص میں آج کاروباری سرگرمیوں کا آغاز منفی زون میں ہوا۔  کاروبار شروع ہوتے ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں پانچ منٹ کے اندر ہی 380 سے زائد پوانٹس کی کمی ہوئی۔

اس وقت بھی مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کر رہی ہے۔اس رپورٹ کے فائل کے جانے کے وقت مارکیٹ 272.43 پوانٹس کمی کے ساتھ  40879.85 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی تھی۔گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 55 پوانٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا تھا۔ بدھ کو کاروباری سرگرمیوں کے اختتام پر 100 انڈیکس 55.95  پوائنٹس اضافے کے ساتھ 41152 کی سطح پربند ہوا تھا۔

مزید : قومی /بزنس