اسحاق ڈارکیخلاف آمدن سے زائداثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی،مزید 2 گواہ طلب

اسحاق ڈارکیخلاف آمدن سے زائداثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی،مزید ...
اسحاق ڈارکیخلاف آمدن سے زائداثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی،مزید 2 گواہ طلب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 22نومبر تک ملتوی کردی گئی، عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے مزید2 گواہ طلب کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مقدمے کی سماعت کی،شریک ملزم سابق صدرنیشنل بینک سعیداحمدعدالت کے روبروپیش ہوئے،وکیل سعید احمد نے جرح کرتے ہوئے کہا کہ استغاثہ کے گواہ طارق جاویدمیرے موکل سے متعلقہ نہیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پراستغاثہ کے مزید 2 گواہ طلب کر لئے اور اسحاق ڈارکیخلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت 22 نومبرتک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد