لاہور کے علاقے شاد باغ میں ماں اور 2 بیٹیوں کا قتل،وزیراعلیٰ کا تحقیقات کا حکم
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے شاد باغ میں ماں اور 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا گیا، لاشیں چن شاہ قبرستان سے برآمد ہوئیں ۔ زخمی بہن کا کہنا ہے بھائی نے فائرنگ کر کے مارا،ملزم نے سوتیلی والدہ اوربہنوں کوباپ کی قبرکے قریب لے جاکرقتل کیا، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا،ادھروزیراعلیٰ پنجاب نے شادباغ میں ماں اور 2 بیٹیوں کے قتل کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاد باغ میں چن شاہ قبرستان سے ماں اور 2 بیٹیوں کی لاشیں ملی ہیں، پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالی دونوں لڑکیوں کی عمر 12 سے 16 سال کے درمیان ہے، ایک لڑکی زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ہلاک اور زخمی ہونے والی تینوں سگی بہنیں ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی بہن رابعہ کے ابتدائی بیان کے مطابق ان کے بھائی نے فائر مارے، تینوں خواتین کو پمپ ایکشن سے فائر مارے گئے ہیں۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
ایس پی کا کہناہے کہ خواتین کاقتل خاندانی تنازع لگتاہے،خاتون کاشوہربھی چندروزپہلے خاندانی تنازع پرقتل ہواتھا،ایس پی نے بتایا کہ شوہرکے قتل کے الزام میں اس کی 2بیویاں پہلے ہی جیل میں ہیں۔