جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیٹے کے ولیمے پر چوہدری نثار تحریک انصاف کی کس شخصیت کے ساتھ بیٹھے تھے ؟ جواب سن کر آ پ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیٹے کے ولیمے پر چوہدری نثار تحریک انصاف کی کس شخصیت ...
جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیٹے کے ولیمے پر چوہدری نثار تحریک انصاف کی کس شخصیت کے ساتھ بیٹھے تھے ؟ جواب سن کر آ پ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )جنر ل قمر جاوید باجوہ کے بیٹے لاہور کے گالف اینڈ کنٹری کلب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں اور ان کی دعوت ولیمہ میں سیاسی و عسکری سمیت صحافیوں نے بھی شرکت کی جبکہ سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا بھی کافی عرصہ کے بعد چہرہ نظر آ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیٹے کے ولیمہ کی ایک چھوٹی سی ویڈیو  وائرل ہو رہی ہے،دعوت ولیمہ کی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ،وزیر اعظم عمران خان ، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،سابق صدر آصف زرادری ،بلاول بھٹو زرداری،شہباز شریف سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری شخصیات نے  بڑی تعداد میں شرکت کی اور پاک فوج کے سربراہ کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا تاہم اس موقع پر سب کی دلچسپی کا مرکز  سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان  رہے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ چوہدری نثار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر  اعتزاز احسن کے ساتھ بیٹھے ہیں جبکہ اسی ٹیبل پر ایک جانب تحریک انصاف اور عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر خان ترین موجود ہیں جبکہ ان کے ساتھ سینئر صحافی عارف نظامی بھی براجمان ہیں ۔

سیاستدانوں کے درمیان جتنا بھی اختلاف ہو لیکن جب وہ کسی تقریب میں ملتے ہیں تو بالکل ایسے احساس ہوتاہے جیسے یہ آپس میں بہترین دوست ہیں جس کی اعلیٰ مثال قومی اسمبلی کے اجلاس کی بھی ملتی جہاں وزیراعظم عمران خان نے آصف زرداری اور شہبازشریف کے ساتھ مصافحہ بھی کیا تھا ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : ڈیلی بائیٹس