سیمنٹ فیکٹریوں نے تعاون نہ کیاتوبرداشت نہیں کروں گا،مزاحمت پر فوراً پرچہ درج کریں،چیف جسٹس کے کٹاس راج مندرکیس میں ریمارکس

سیمنٹ فیکٹریوں نے تعاون نہ کیاتوبرداشت نہیں کروں گا،مزاحمت پر فوراً پرچہ ...
سیمنٹ فیکٹریوں نے تعاون نہ کیاتوبرداشت نہیں کروں گا،مزاحمت پر فوراً پرچہ درج کریں،چیف جسٹس کے کٹاس راج مندرکیس میں ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ سیمنٹ فیکٹریوں نے تعاون نہ کیاتوبرداشت نہیں کروں گا،کسی نے مزاحمت کی تو فوراً پرچہ درج کریں۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے کٹاس راج مندرکاتالاب خشک ہونے سے متعلق سپریم کورٹ میں سماعت کی، چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ڈائریکٹرانسانی حقوق کوصورتحال معلوم کرنے کیلئے بھیجتے ہیں،سیمنٹ فیکٹریوں نے تعاون نہ کیاتو برداشت نہیں کروں گا،کسی نے مزاحمت کی تو فوراً پرچہ درج کریں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے ڈی سی چکوال کی رپورٹ پراظہارعدم اطمینان کیا ہے،اگر پانی چوری کیا گیا توبرداشت نہیں کریں گے، عدالتی کمیشن کل موقع پرجاکردورہ کرے گا،سیشن جج چکوال بھی ساتھ جائیں،چیف جسٹس نے کہا کہ کٹاس راج کیس کی سماعت جمعہ کولاہورمیں ہوگی۔