پاکستان کے بارے میں پھیلائے جانیوالے منفی تاثرات کا خاتمہ کرنا ہوگا، جنرل زبیر حیات۔۔۔

پاکستان کے بارے میں پھیلائے جانیوالے منفی تاثرات کا خاتمہ کرنا ہوگا، جنرل ...
پاکستان کے بارے میں پھیلائے جانیوالے منفی تاثرات کا خاتمہ کرنا ہوگا، جنرل زبیر حیات۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بارے میں پھیلائے جانے والے منفی تاثرات کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

کراچی میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے، اپنی زندگی میں ہی ابھرتا ہوا پاکستان دیکھ رہا ہوں، پاکستان کی باصلاحیت نوجوان نسل سرمایہ ہے، پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود ہر شعبے میں دنیا میں خود کو منوایا ہے تاہم پاکستان کے بارے میں پھیلائے جانے والے منفی تاثرات کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا تھا کہ جغرافیائی محل وقوع اور خطے کے چیلنجز کی وجہ سے پاکستان کا ایٹمی صلاحیت پر انحصار بڑھ رہا ہے، ایٹمی صلاحیت دفاع کے ساتھ توانائی کی ضرورت پوری کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ سی پیک پاکستان کا گیم چینجر ہے، خطے سے گزرنے والے توانائی کے منصوبوں کی وجہ سے پاکستان کی اہمیت بڑھ گئی ہے جب کہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے گزشتہ سال 20 لاکھ سیاح پاکستان آئے۔

جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ گودار کے نزدیک ساحلی علاقوں میں ہائیڈروکاربن گیس کے وسیع ذخائر کی نشاندہی ہوئی جب کہ فاٹا اگلے 5 سال میں تیل و گیس کے نئے زرخیز علاقے کے طور پر ابھرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت میں خواتین کا کردار اہم ہے، پاکستان واحد اسلامی ملک ہے جس میں خواتین کو پارلیمان میں نمائندگی دی گئی یہ تناسب یورپ سے بھی زیادہ ہے جب کہ پاکستان کو 2 مرتبہ خاتون وزیراعظم منتخب کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔